طب نبوی ﷺ - قرآن و سنت کی روشنی میں
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی روحانی ، اخلاقی ، معاشرتی اور جسمانی زندگی کے ہر پہلو سے رہنمائی فراہم کرتا ہے ، رسول الله ﷺ کی سیرت طیبہ نہ صرف عبادات اور معاملات میں ہمارے لیے نمونہ ہے بلکہ صحت اور علاج کے اصولوں میں بھی رہنمائی کا عظیم خزانہ رکھتی ہے ، نبی کرم ﷺ منقول طبّی ہدایات اور علاج کے طریقوں کو طب نبوی ﷺ کہا جاتا ہے
یہ طب کوئی علیحدہ میڈیکل سسٹم نہیں بلکہ وحی ، فطرت اور تجربے پر مبنی ایسے اصولوں کا مجموعہ ہے جو انسانی صحت کے لیے نفع بخش ہیں
طب نبوی ﷺ کی تعریف
طب نبوی ﷺ سے مراد وہ طبی ہدایات ، علاج کے طریقے اور صحت کے متعلق اصول ہیں جو نبی کریم ﷺ کے ارشادات ، آپ ﷺ کے عملی محمولات اور اپ کی خاموش تائید سے ثابت ہوں .
طب نبوی ﷺ کی اہمیت
نبی کریم ﷺ الله کے رسول ہیں اور الله تعالیٰ فرماتے ہیں
وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ، إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ
(سورۃ النجم: 3-4)
ترجمہ :نبی ﷺ اپنی خواہش سے کچھ نہیں کہتے ، بلکہ وہ وہی ہوتی ہے جو انکی طرف کی جاتی ہے .
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی ﷺ کی دی ہوئی ہدایات میں خیر اور حکمت پوشیدہ ہے ، خصوصاً وہ امور جو انسان کی بنیادی ضرورت یعنی صحت سے متعلق ہے
طبِ نبوی ﷺ کے بنیادی اصول
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں.
كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا
(سورۃ الاعراف: 31)
نبی ﷺ نے فرمایا:
مَا مَلَأَ آدَمِيٌّ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ
(ترمذی: 2380)
ترجمہ :"انسان نے پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرا۔"
صفائی اور طہارت
صفائی کو اسلام میں ایمان کا حصہ قرار دیا گیا:
الطُّهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ
(صحیح مسلم: 223)
یہ اصول آج کی میڈیکل سائنس میں بھی بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
طبِ نبوی ﷺ میں مشہور علاج
شہد
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
فِيهِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ
(سورۃ النحل: 69)
نبی ﷺ نے پیٹ کے مرض میں شہد کے استعمال کی تلقین فرمائی۔
(صحیح بخاری: 5684)
کلونجی (حَبَّةُ السَّوْدَاء)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّامَ
(صحیح بخاری: 5687، صحیح مسلم: 2215)
حجامہ (Cupping Therapy)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ
(صحیح بخاری: 5696)
آپ ﷺ نے خود بھی حجامہ کروایا۔
کھجور (خصوصاً عجوہ)
نبی ﷺ نے فرمایا:
مَنْ تَصَبَّحَ بِسَبْعِ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً
(صحیح بخاری: 5779، مسلم: 2047)
روحانی علاج (روحانی طب)
طبِ نبوی ﷺ میں روحانی علاج کو بھی اہم مقام حاصل ہے:
- دعائیں اور اذکار
- دم (رقیہ)
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ
(سورۃ الاسراء: 82)
طبِ نبوی ﷺ اور جدید سائنس
- شہد اینٹی بیکٹیریل ہے
- کلونجی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے
- حجامہ خون کی گردش بہتر بناتی ہے
یہ سب اس بات کی دلیل ہے کہ طبِ نبوی ﷺ فطرت کے عین مطابق ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں