طب نبوی کی رو سے کلونجی کے فوائد اور طریقہ استعمال

کلونجی جسے عربی میں حَبَّۃُ السَّوْدَاء کہا جاتا ہے ، صدیوں سے بطور دوا استعمال ہو رہی ہے طب نبوی ﷺ میں اس کی غیر معمولی اہمیت بیان کی گئی ہے .جدید سائنس بھی آج اس کے طبی فوائد کو تسلیم کرتی ہے .

حدیث نبوی ﷺ کی روشنی میں کلونجی 

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ 

رسول الله ﷺ نے فرمایا :

کلونجی میں ہر بیماری کی شفا ہے ، سواے موت کے ، 
(صحیح بخاری: 5687، صحیح مسلم: 2215)
یہ حدیث اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کلونجی الله تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے ، 
کلونجی

کلونجی کے اہم فوائد


کلونجی کے چند نمایاں فوائد درج ذیل ہیں:
  • قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتی ہے
  • نزلہ، زکام اور کھانسی میں مفید
  • معدے کے امراض، گیس اور بدہضمی میں فائدہ
  • شوگر اور بلڈ پریشر کے توازن میں مددگار
  • دمہ اور سانس کی بیماریوں میں مفید
  • جوڑوں کے درد اور سوزش میں آرام
  • بالوں کی نشوونما میں مدد
  • جلدی امراض میں فائدہ مند

کلونجی استعمال کرنے کے طریقے

1۔ کلونجی اور شہد

آدھا چمچ پسی ہوئی کلونجی

ایک چمچ خالص شہد

صبح نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں

2۔ کلونجی کا تیل

چند قطرے تیل

سینے، جوڑوں یا سر پر مالش کریں

دمہ اور درد میں مفید

3۔ کلونجی پانی کے ساتھ

آدھا چمچ کلونجی

نیم گرم پانی کے ساتھ روزانہ استعمال

4۔ کھانے میں استعمال

سالن، دال یا روٹی پر چھڑک کر

ذائقہ اور صحت دونوں کے لیے فائدہ مند

آپ ہماری یہ پوسٹ بھی دیکھ سکتے  

طبِ نبوی ﷺ کے آزمودہ نسخے | سنتِ رسول ﷺ سے شفا کا مکمل خزانہ

احتیاطی تدابیر

حد سے زیادہ استعمال نہ کریں

حاملہ خواتین استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں

شدید بیماری میں صرف گھریلو علاج پر انحصار نہ کریں
کلونجی طبِ نبوی ﷺ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ اگر اسے سنت کی نیت اور اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اللہ کے حکم سے بے شمار فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔


0/Post a Comment/Comments